جنوبی کشمیر میں لشکر طیبہ کے 8دہشت گرد پکڑے گئے

سوپور: مقامی لوگو ں کو اکسانے اور دھمکانے میں ملوث لشکر طیبہ کے8دہشت گرد وں کو جنوبی کشمیر کے سوپور میںگرفتار کر لیا گیا۔یہ گرفتاریاں سوپور میں ایک پھل فروش کے مکان پر دہشت گردوں کے حملے کے، جس میں دو سالہ بچی سمیت4افراد زخمی ہو گئے تھے، دو روز بعد عمل میں آئیں۔پھلوں کے آڑھتی پر دہشت گردانہ حملہ در اصل عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور وادی کشمیر کا امن درہم برہم کرنے کی نیت سے کیا گیا تھا۔جن 8دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی شناخت اعجاز میر، عمر میر، توصیف نذر، عمر اکبر، فیضان لطیف،دانش حبیب اور شوکت احمد میر کے طو رپر کی گئی ہے۔ان پر الزام ہے کہ وہ علاقہ میں دھمکی آمیز پوسٹر تیار کرنے اور انہیں تقسیم کرنے میں ملوث تھے۔ پولس کو پوسٹروں کی طباعت اور خاکے تیار کرنے کے لیے کمپیوٹرز اور دیگر ضروری سازو سامان بھی ان دہشت گردوں کے قبضہ سے برآمد کیے۔یہ پوسٹرز لشکر طیبہ کے تین دیگردہشت گردوں کی ہدایات پر تقسیم کیے جا رہے تھے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ370 منسوخ کیے جانے کے بعد کوئی بھی ناخوشگوار قاعہ، احتجاج یا تصادم نہ ہونے دینے کے لیے ایک ماہ سے جموں و کشمیر میں سلامتی دستوں کے ہزاروں اہلکار تعینات ہیں ۔فون اور انٹرنیٹ لائنیں بند ہیں اور سابق وزراءاعلیٰ سمیت تمام بڑے سیاسی لیڈران گرفتار ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 8 lashkar e taiba terrorists arrested in jammu and kashmirs sopore for threat posters in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.