وادی کشمیر میں تھری اور فور جی موبائیل انٹرنیٹ سروس جمعہ کو بھی معطل رہی

سری نگر: وادی کشمیر میں مواصلاتی کمپنیوں کی تھری جی اور فور جی موبائیل انٹرنیٹ خدمات جمعہ کو مسلسل پانچویں دن بھی معطل رہیں جہاں حکومت کی جانب سے تمام معروف سماجی ویب سائٹس بشمول فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب اور وٹس ایپ پر غیرمعینہ مدت تک کے لئے پابندی لگائے جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ وادی میں جمعہ کی صبح نجی مواصلاتی کمپنی بھارتی ائرٹیل لمیٹڈکے سم کارڈ رکھنے والے صارفین کئی گھنٹوں تک اپنے موبائیل فونوں پر ’فیس بک‘ اور پیغام رسانی کی ایپلی کیشن ’وٹس ایپ‘ استعمال نہیں کرپائے، جس کی وجہ سے انہیں محسوس ہوا تھا کہ سماجی ویب سائٹس کو بند کردیا گیا ہے۔ تاہم ائرٹیل نے ’فیس بک‘ اور ’وٹس ایپ‘ کو کچھ گھنٹوں تک معطل رکھنے کے بعد قریب صبح ساڑھے نو بجے بحال کیا۔ مانا جارہا ہے کہ ائرٹیل کی جانب سے ’فیس بک‘ اور ’وٹس ایپ‘ کو کچھ گھنٹوں تک بند رکھنا دراصل کمپنی کی طرف سے وادی میں سماجی ویب سائٹوں کو بلاک کرنے کی ایک مشق تھی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر ائرٹیل کی جانب سے فیس بک اور وٹس ایپ کی معطلی سماجی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی ایک مشق تھی، تو اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت سماجی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا فیصلہ کرہی چکی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 3g and 4g mobile internet services remined suspended across kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply