جموں و کشمیر میں منی بس گہری کھائی میں جا گری35مسافر ہلاک17زخمی

سری نگر: جموں و کشمیر کے کشتوار ضلع میں دو شنبہ کی صبح مسافروں سے کھچا کھچ بھری ایک منی بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس میںکم ا زکم35مسافر ہلاک اور 17دیگر زخمی ہو گئے۔

کشتواڑ کے ڈپٹ مجسٹریٹ انگریز سنگھ رانا نے بتایا کہ یہ بس جس کا رجسٹریشن نمبر جے کے 17/6787ہے سرگرواڑی کے قریب حادثہ کا شکار ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حادثہ کا اصل سبب تو اگرچہ تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگا لیکن کہا جاتا ہے کہ بس میں ضرورت سے زائد مسافر بھر لیے گئے تھے جس کے باعث منی بس کا توازن بگڑ گیا تھا اور وہ ایک موڑ کاٹتے ہوئے عدم توازن کا شکار ہو کر ایک کھائی میں جا گری۔

انہوں نے مزید کہا کہ حادثہ میں شدید زخمی ہونے والوں کو بغرض علاج لے جانے کے لیے جی ایم سی جموں پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

کشتواڑ کے ایس ایس پی شکتی پاٹھک نے بتایا اس سڑک کی جہاں سے یہ بس گذر رہی تھی حالت بہت خستہ ہے اور بس بھی مسافروں سے کھچا کھچ بھری تھی اور گنجائش سے زیادہ سواریاں تھیں۔ اور ایک اندھا موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور بس پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور بس سڑک سے اتر کر گہری کھائی میں جا گری۔

20مسافروں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ باقی17اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی یا ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 35 killed after bus plunges into gorge in jammu and kashmirs kishtwar in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.