جموں و کشمیر میں تین دہشت گرد ہلاک، رام بن میں سلامتی دستوں نے یرغمال چھڑا لیا

نئی دہلی: پولس کے مطابق جمو ں و کشمیر میں ایک شہری کو یرغمال بنا لینے والے تین دہشت گرد تصادم میں مارے گئے۔

پولس نے بتایا کہ یرغمال بنائے گئے شہری کو پانچ گھنٹے تک فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھڑایا جا سکا۔جموں خطہ میں فوج کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل دیویندر آنند نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم نے تین دہشت گردوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا۔

اس مڈبھیڑ میں ایک فوجی بھی مارا گیا۔جموں پولس کے انسپکٹر جنرل مکیش سنگھ نے اس تصادم کے حوالے سے بتایا کہ یرغمال کو بازیاب کرانے کی اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ میں دو پولس اہلکار زخمی ہو گئے۔

جموں و کشمیر سے موصول رپورٹوں کے مطابق آج صبح سے ہونے والے دو مسلح تصادموں میں سے یہ پہلا تصادم تھا ۔

علاوہ ازیں ایک گرینیڈ حملہ بھی ہوا۔رام بن ضلع کے بٹاٹو میں یہ تصادم دوپہر ساڑھے بارہ بجے اس وقت شروع ہوا اجب تین دہشت گردوں نے جموں سری نگر شاہراہ پر ایک مسافر بس روکنے کی کوشش کی۔

ذرائع نے بتایا کہ بس ڈرائیور نے ہندوستانی فوج کی جنگی وردی میں ملبوس دہشت گردوں کو دیکھ کر ایکسیلیٹر پوری طرح سے دبا دیا اور بس کو تیز رفتار سے بھگا لے گیا۔

اور پھر اس نے پولس کو مطلع کر دیا جس کے بعد سلامتی دستوں نے علاقہ کو گھیر لیا اور تلاش مہم شروع کر دی۔

ذرائع نے بتایا کہ سلامتی دستوں نے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں سے بچنے کے لیے نہایت احتیاط برتی اور دہشت گردں کو ہتھیار ڈالنے کہا لیکن جب انہوں نے ہتھیار نہیں ڈالے تو فوج نے کارروائی میں شدت لا کردہشت گردوں کا ہلاک کر دیا۔

دوسرا تصاد م لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب گوریز سرحدی علاقہ گاندر بل کے بالائی علاقہ میں ہوا ۔یہاں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 3 terrorists killed hostage rescued in encounter in jks ramban in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.