کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں فائرنگ کے تبادلہ میں 3 انتہا پسند ہلاک،پولس اہلکارزخمی

سری نگر:جموں کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے کلا روز علاقہ میں آج صبح سلامتی دستوں اور انتہا پسندوں کے درمیان مسلح تصادم میں 3 انتہا پسند ہلاک اور ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کچھ انتہا پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سلامتی دستوں اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن دستہ (ایس اوجی) نے کپواڑہ کے جگدیال ہے ہاما بٹاپورا میں ایک تلاشی مہم چلائی۔
ذرائع نے بتایا کہ سلامتی دستے جب گاؤں کے ایک مخصوص علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے تو ایک مکان میں چھپے جنگجووں نے فائرنگ شروع کر دی۔ سلامتی دستوں نے بھی جوابی کارروائی کی اور تصادم میں جنگجو مارا گیا جبکہ ایس او جی کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ موقع پر اضافی پولیس فورس کو بھیجا گیا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 3 militants killed one policeman injured in kupwara encounter in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply