کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین دہشت گرد ہلاک

سرینگر :جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں کل رات سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں حزب المجاہدین کے تین انتہا پسند ہلاک ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ ہلاک شدہ تینوں دہشت گردکل شام سے اوورا گاؤں میں ایک مکان میںر وپوش ہوئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے اوورا گاؤں میں انتہا پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کل شام کارروائی شروع کی تھی۔ سیکورٹی فورس کے جوان گاؤں میںجس وقت ایک مکان کی طرف بڑھ رہے تھے تبھی وہاں روپوش انتہا پسندوںنے ان پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی۔
ہتھیار ڈالنے سے انکار کئے جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی میں گولیاں چلانی شروع کیں۔ رات بھر جاری رہنے وای جھڑپ میں تین دہشت گردمارے گئے۔ کارروائی کے دوران جس مکان میں یہ دہشت گرد چھپے ہوئے تھے، وہ بھی تباہ ہو گیا۔ مقامی شہریوں نے بتایا کہ علاقے میں برفباری اور پوری رات مسلسل اندھا دھند فائرنگ کے باعثہم اپنے گھروں کے اندر رہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 3 hizbul terrorists killed in encounter in jammu and kashmirs anantnag in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply