کشمیر میں انتہاپسندوں کے ساتھ مسلح تصادم، دو فوجی جوا ن زخمی

کشمیر میں انتہاپسندوں کے ساتھ مسلح تصادم، دو فوجی جوا ن زخمی
سرینگر:شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں آج سیکورٹی فورسز کی تلاشی مہم پر مامور دستہ پر جنگجوؤں نے حملہ کردیا جس میں د فوجی جوان زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے یہاں یواین آئی کو بتایا کہ با نڈی پورہ ضلع کے شاہ گنڈھاجن میں کچھ جنگجوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فوج اور پولیس کے خصوصی مہم گروپ نے علاقے میں مشترکہ تلاشی مہم چلائی تھی۔
سیکورٹی فورس کے جوان جب موقع پر پہنچے تو جنگجوؤں نے ان پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی۔ سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی میں گولیاں چلائیں۔ بعد میں جنگجو وہاں سے بھاگ نکلے۔ انہوں نے بتایا کہ تصادم میں سیکورٹی فورس کے دو جوان زخمی ہوئے ہیں۔ ارد گرد کے کیمپوں سے اضافی سیکورٹی فورس موقع پر پہنچ گئی ہے۔