نار تھ کشمیر میں نقب زنوں نے اے ٹی ایم سے 14 لاکھ 56 ہزار کی رقم لوٹ لی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں نامعلوم افراد نے جموں وکشمیر بینک کی اے ٹی ایم مشین سے 14 لاکھ 56 ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی ہے۔
سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ’ نامعلوم لٹیروں نے دوران شب اننت ناگ کے مومن آباد علاقہ میں نصب اے ٹی ایم مشین اڑا لی‘۔ انہوں نے بتایا کہ لٹیروں کی جانب سے اڑائی گئی اے ٹی ایم مشین میں 14 لاکھ 56 ہزار روپے کی نقدی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے معاملہ درج کرکے لٹیروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد یہ جموں وکشمیر میں ریاست کے اپنے بینک (جموں وکشمیر بینک) کے کسی برانچ یا اے ٹی ایم مشین میں ڈکیتی کا پانچواں واقعہ ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %d9%86%d8%a7%d8%b1 %d8%aa%da%be %da%a9%d8%b4%d9%85%db%8c%d8%b1 %d9%85%db%8c%da%ba %d9%86%d9%82%d8%a8 %d8%b2%d9%86%d9%88%da%ba %d9%86%db%92 %d8%a7%db%92 %d9%b9%db%8c %d8%a7%db%8c%d9%85 %d8%b3%db%92 14 in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply