سری نگر کے مئیر جنید مٹو جموں و کشمیر میں خانہ نظر بند کر دیے گئے

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے دارالخلافہ سری نگر کے مئیر جنید عظیم مٹو کو منگل کے روز خانہ نظر بند کر دیا گیا۔

وہ بغرض علاج قومی دارالخلافہ دہلی آئے ہوئے تھے اور منگل کے روز ہی سری نگر واپس گئے تھے جہاں پہنچتے ہی انہیں خانہ نظر بند کیے جانے کے فیصلہ سے مطلع کیا گیا۔

مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دلانے والی دفعہ370کی تنسیخ کے فیصلے کے بعد ان کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

مٹو کو علاج کے لیے دہلی آنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ وہ بلڈ کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور ہر سال انہیں اپنا خون بدلوانا پڑتا ہے۔

دہلی میں اپنے قیام کے دوران مٹو نے کئی میڈیا والوں سے بات کی اور کشمیر میں پابندیاں لگانے اور قومی دھارے میں شامل سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کے حکومتی فیصلہ پر تنقیدکی تھی۔ مٹو نے دعویٰ کیا تھا کہ مرکز کشمیر کی صورت حال کو غلط طریقہ سے نمٹ رہا ہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ ہی موجودہ بحران کا سب سے بڑا سبب ہے کیونکہ خصوصی درجہ ہی کشمیر کی شناخت کی اساس تھی۔

مٹو جو جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے ترجمان ہیں سری نگر میں مئیر ہاؤس میں نظر بند ہیں اور ان کی پارٹی کے صدر سجاد غنی لون ڈل جھیل کے قریب واقع ایک چھوٹی جیل میں قید ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %d8%b3%d8%b1%db%8c %d9%86%da%af%d8%b1 %da%a9%db%92 %d9%85%d8%a6%db%8c%d8%b1 %d8%ac%d9%86%db%8c%d8%af %d9%85%d9%b9%d9%88 %d8%ac%d9%85%d9%88%da%ba %d9%88 %da%a9%d8%b4%d9%85%db%8c%d8%b1 %d9%85%db%8c in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.