سری نگر میں لشکر طیبہ سے وابستہ پاکستان کے دو شہری پکڑے گئے

سری نگر: چنار کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل کے جے ایس ڈھلون کے مطابق ہندوستانی فوج نے 21اگست کو دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ دو پاکستانی شہریوں کو پکڑا تھا۔

یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ڈھلون نے کہا کہ آج ہم یہاں 5اگست کے بعد وادی کشمیر میں امن و ہم آہنگی کی فضا درہم برہم کرنے کی پاکستان کی کوششوں اور دہشت گردی کو حاصل پاکستانی سرپرستی کی کچھ مثالیں بیان کرنے جمع ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستا ن وادی کشمیر میں زیادہ سے زیادہ دہشت گردوں کو گھسانے کے لیے بے چین ہورہا ہے اور روزانہ در اندازی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ایسی ہی ایک کوشش21اگست کو کی گئی ۔ہم نے دو پاکستانی شہریوںکو گرفتار کر لیا۔دو پاکستانی شہریوں کو ،جو دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے تعلق رکھتے ہیں ،ہندوستانی فوج نے پکڑ لیا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کوخصوصی درجہ دلانے والی دفعہ370کے خاتمہ اور ریاست کو دو مرکزی حصوں جموں و کشمیر اور لداخ میں منقسم کرنے کے بعد سے خطہ میں سخت حفاظتی بندوبست ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %d8%b3%d8%b1%db%8c %d9%86%da%af%d8%b1 %d9%85%db%8c%da%ba %d9%84%d8%b4%da%a9%d8%b1 %d8%b7%db%8c%d8%a8%db%81 %d8%b3%db%92 %d9%88%d8%a7%d8%a8%d8%b3%d8%aa%db%81 %d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86 in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.