ایل او سی پر 4پاکستانی در انداز مارے گئے

سری نگر: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں آج علی الصباح سیکورٹی فورسزنے چار مسلح دراندازوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجیوں نے کیرن سیکٹر میں پاک مقبوضہ کشمیر سے انتہا پسندوں کے ایک گروپ کو دراندازی کرتے دیکھا۔ فوجیوں نے جب انہیں للکارا تو انتہاپسندوں نے ان پر خودکار ہتھیاروں سے اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔
ہندستانی فوجیوں نے اس کا منہ توڑ جواب دیا جس میں اب تک چار انتہا پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آخری اطلاع ملنے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔در اندازی کی یہ کوشش جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع میں اتوار کی شب ساڑھے آٹھ بجے یاری پورہ تھانہ پر انتہا پسندوں کے حملے،جسے پولس نے جوابی کارروائی کر کے پسپا کر دیا،کے بعد کی گئی تھی۔اس حملے میں کسی جانی اتلاف کی خبر نہیں ملی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %d8%a7%db%8c%d9%84 %d8%a7%d9%88 %d8%b3%db%8c %d9%be%d8%b1 4%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%db%8c %d8%af%d8%b1 %d8%a7%d9%86%d8%af%d8%a7%d8%b2 %d9%85%d8%a7%d8%b1%db%92 %da%af%d8%a6%db%92 in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply