امیت شاہ کے دورہ سری نگر سے عین قبل پلوامہ میں سلامتی دستوں سے تصادم میں ایک دہشت گرد ہلاک

سری نگر: بدھ کو علی الصباح جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال علاقہ میں سلامتی دستوں اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ یہ جھڑپ ریاست جموں و کشمیر میں سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر داخلہ امیت شاہ کے سری نگر پہنچنے سے چند گھنٹے قبل ہوئی ہے۔

سلامتی دستوں کی ایک مشترکہ ٹیم نے ترال کے جنگلات میں دو تین دہشت گردوں کو جو سلامتی دستوں کے ہتھے چڑھنے سے بچنے کے لیے جنگلوں کی جانب بھاگ کھڑے ہوئے تھے گھیرلیا ۔ جس کے بعد فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔اس فائرنگ میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

سلامتی دستوں نے باقی دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے ڈرون طیاروں کا استعمال شروع کر دیا۔جموں و کشمیر پولس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ معتبر اطلاع ملنے پر پولس اور سلامتی دستوں نے اونتی پورا میں ترال کے جنگلاتی علاقہ بران پٹری میں مشترکہ تلاش مہم چلائی۔

اس تلاشی کے دوران روپوش دہشت گردوں نے سلامتی دستوں کے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔سلامتی دستوں نے بھئی جوابی کارروائی کی اور دونوں طرف سے فائرنگ نے تصادم کی شکل اختیار کر لی۔

یہ تصادم اس لیے بھی زیادہ اہمیت کا سمجھا جارہا ہے کیونکہ آج ہی جموں و کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کر رہے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %d8%a7%d9%85%db%8c%d8%aa %d8%b4%d8%a7%db%81 %da%a9%db%92 %d8%af%d9%88%d8%b1%db%81 %d8%b3%d8%b1%db%8c %d9%86%da%af%d8%b1 %d8%b3%db%92 %d8%b9%db%8c%d9%86 %d9%82%d8%a8%d9%84 %d9%be%d9%84%d9%88%d8%a7 in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.