Kashmir: 2 cops among 5 Govt employees dismissed for 'terror links'تصویر سوشل میڈیا

سری نگر:(اے یوایس)جموں و کشمیر حکومت نے عسکریت پسندی سے مبینہ تعلق کے الزام میں دو پولیس کانسٹیبلوں سمیت پانچ ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین کی شناخت پلوامہ سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل توصیف احمد میر، سری نگر کے کمپیوٹر آپریٹر غلام حسن پرے، جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے اونتی پورہ کے استاد ارشد احمد داس، بارہمولہ کے پولیس کانسٹیبل شاہد حسین راتھر اور کپواڑہ سے محکمہ صحت کے نرسنگ آرڈرلی شرافت احمد خان کے طور پر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملازمین کو ملک کے سلامتی کے مفاد میں آئین ہند کے حال ہی میں نافذ کردہ آرٹیکل 311کے تحت برطرف کیا گیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے اپریل میں ایک خصوصی ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) تشکیل دی تھی تاکہ ایسے ملازمین کے ناموں کی سفارش کی جائے جو سیکورٹی کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *