دیکھیے منظر اس وقت کا جب کامبلی نے سچن تندولکر کے پاؤں چھوئے

نئی دہلی: کرکٹ کی دنیا میں ایسی دوستی کی کہیں مثال نہیں مل سکتی جیسی سچن تندولکر اور ونود کامبلی کی ہے۔ دونوں ہی بچپن کے دوست ہیں اور ایک ہی اسکول سے کھیلے ،ایک ہی اسٹائل مین کھیلے اورقومی سطح پر اپنے ریاستی ٹیم ممبئی کو اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کی۔ انٹر اسکول ٹورنامنٹ میں 664رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ کر کے ریکاڈ بک میں نام درج کرایا۔
اس وقت سچن کی عمر 14سال 10ماہ اور کامبلی کی16سال تھی۔ سچن نے 326اور کامبلی نے 349رنز بنائے اور دونوں غیر مفتوح رہے۔لیکن زندگی اصل موڑ پر پہنچنے کے بعد یکایک دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں۔ سچن تندولکر کرکٹ کے بھگوان تک قراردے دیے گئے جبکہ مصیبتوں کا عفریت کامبلی کا تعاقب کرتا رہا اور ان کی زندگی نشیب و فراز سے دوچار رہی۔یہاں تک کہ اک وقت ایسا آگیاکہ دونوں میں قطع کلامی تک ہو گئی۔لیکن اب ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ، پرانی دوستی عود کر آئی ہے اور دونوں اسی طرح بات بات پر کھلکھلا کر ہنسنے لگے ہیں جیسے اسکولی دور میںہنستے تھے۔
اس کا ثبوت ان تصاویر سے ملتا ہے جس میںٹی20ممبئی لیگ کے فائنل کے بعد شیواجی پارک لائنز ٹیم کے کوچ کے طور پر کامبلی ٹورنامنٹ کے ایمبیسیڈر کے طور پر اسٹیج پر موجود سچن کے پاؤں چھوتے نظر آئے اور سچن نے فوراً ہی انہیں اٹھا کر گلے لگا لیا اور دونوں کھلکھلا کر ہنس پڑے۔

Title: when vinod kambli touched sachin tendulkars feet | In Category: دلچسپ خبریں  ( interesting-facts )

Leave a Reply