ہاتھوں کے بل چلتے ہوئے پہاڑ چڑھ جانا ،کھائی پھلانگ لینا اور گاڑی کھینچ لینا اس جانباز کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: دیکھیں یہ ویڈیو

نئی دہلی : ایتھوپیا کا دیرار ابھوئے نام کا یہ شخص بچپن سے ہی صرف ہاتھوں پر چلتا ہے۔32سالہ یہ شخص شمالی ایتھوپیا میں تیگرے کا رہائشی ہے اور ہاتھوں پر چل کر اپنے کرتب دکھاتا ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ اس کے گھر والوںکو یہ سب کرنا پسند نہیں ہے لیکن میںکیا کروں میں اس قسم کے کرتب کرنے کا کچھ ایسا عادی ہوچکا ہوں کہ اسے کیے بغیر رہ نہیں رہ سکتا۔ لوگوں کو یقین نہیں آتا کہ میں جو کچھ کر رہا ہوں وہ حقیقت ہے۔
وہ سمجھتے ہیں یہ جادو ہے یا نظر بندی ہے۔لیکن میں روزانہ تین گھنٹے اس طرح چلنے کی مشق کرتا ہوں۔اس کی ماں کا کہنا ہے کہ مجھے ہمہ وقت یہ ڈر ستائے رہتا ہے کہ کہیں میرا بچہ پہاڑیوں پر سے ایسا کرتے ہوئے گر نہ جائے۔
اس نے کہاکہ میرا بیٹاہاتھوں پر ہی سیڑھیاں اترجاتا ہے، جو گاڑیاں کئی لوگ مل کر پیروں پر کھڑے ہو کر نہیں کھنچ پاتے میرا بیٹا ہاتھوں کے بل چل کر ان گاڑیوں کو کھینچ لیتا ہے۔
ہتھیلیوں کے بل کھڑا ہو گراونٹ کی سواری کر لیتا ہے اور اپنے ہی جیسے کسی نوجوان کو اپنے اوپر لاد کر ہتھیلیوں کے بل اس لے کر کسی بھی پہاڑی سے اترسکتا ہے۔

Title: people dont believe what i do is real | In Category: دلچسپ خبریں  ( interesting-facts )

Leave a Reply