دہلی میں ایک نوجوان میٹرو ٹرین کی زدمیں آنے سے بال بال بچا:دیکھیں ویڈیو

میور پٹیل نام کا ایک 21سالہ نوجوان اس وقت میٹر وٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوجانے سے بال بال بچ گیا جب ڈرائیور نے حاضر دماغی کامظاہرہ کرتے ہوئے فوراً بریک لگا کر ٹرین روک لی ۔
اور ٹرین اس لڑکے سے، جو شاستری نگر میٹرو اسٹیشن پرریل پٹری پار کر کے مخالف سمت کے پلیٹ فارم پر جارہا تھا، بالشت بھر کے فاصلہ پر رک گئی۔ ڈرائیور کو اس کی بروقت کارروائی پر ہر طرف سے سراہا جا رہا ہے اور سوشل میڈیاپر یہ ویڈیو وائرل کر کے لڑکے کی حماقت، ڈرائیور کی ذہانت اور خدا کی قدرت کا نظارہ کرایا جا رہا ہے۔
اس نے پولس کر بتایا کہ وہ سمجھ نہیں پارہا تھا کہ مخالف سمت کے پلیٹ فارم پر کیسے جایا جائے اس لیے اس نے ایسا کیا۔ پولس نے اس پر جرمانہ اور تنبیہہ کر کے چھوڑ دیا۔

Title: man was almost run over by metro in delhi video will give you the chills | In Category: دلچسپ خبریں  ( interesting-facts )
Tags: , ,

Leave a Reply