ہندوستانی لڑکی نے مسلسل 6 گھنٹے تک 102 زبانوں میں گانے گاکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

دبئی: دبئی میں رہنے والی ہندوستانی لڑکی نے 102زبانوں میں گانے گا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے دو اعزازات اپنے کر لئے۔ ساتویں جماعت کی یہ طالبہ نے 102 زبانوں میں مسلسل 6 گھنٹے 15 منٹ تک اس نے کنسرٹ میں گانے پیش کیے جو اس کی ہمت اور یادداشت کو ظاہر کرتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سچیترا نے ایک سال قبل اس کی تیاریاں شروع کیں اور مسلسل محنت سے مختلف زبانوں میں گانے یاد کرنے شروع کردیے۔ اس سے قبل وہ کئی ہندوستانی زبانوں میں گاتی رہی ہیں جن میں ہندی، ملیالم اور تامل کے علاوہ انگریزی زبان بھی شامل ہیں۔
25 جنوری 2018کو سچیترا نے دبئی میں ہندستانی سفارت خانے کی ایک تقریب میں اپنے منفرد فن کا مظاہرہ کرکے دنیا بھر کو حیران کردیا اور 102 زبانوں میں 6 گھنٹے 15 منٹ تک گانے گائے۔ ان کا تعلق ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے ایک موسیقار گھرانے سے ہے۔ انہوں نے 8 برس سے کلاسیکی موسیقی کا آغاز کیا اور 2016میں مختلف زبانوں میں گانے کی مشق شروع کی۔
نومبر 2017 میں سچیترا نے جاپانی زبان میں گانا گیا جو انہوں نے اپنے والد کے دوست ایک جاپانی ڈاکٹر سے سیکھا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے عربی میں گانے گائے پھر فلپائنی زبان میں بھی کوشش کی۔ اس کے بعد وہ ہر ہفتے ایک نئی زبان کا گانا سیکھتی رہیں یہاں تک کے ان کی ذہن میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا خیال آیا۔
سچیترا نے بتایا کہ مجھے ایک گانا سیکھنے اور یاد کرنے میں دو گھنٹے لگتے ہیں اور اگر اس کا تلفظ آسان ہوتو صرف آدھے گھنٹے میں بھی گانا یاد ہوجاتا ہے۔کسی مشکل گانے کو یاد کرنے کے لیے وہ اسے بار بار سنتی ہیں لیکن ان کے مطابق فرانسیسی، ہنگری اور جرمن زبانوں کے گانے یاد رکھنا سب سے مشکل امر ہے اور انہیں یاد کرنے میں کبھی دو دن بھی لگ جاتے ہیں۔

Title: 12 year old dubai based indian girl sings 102 songs in 6 hours | In Category: دلچسپ خبریں  ( interesting-facts )

Leave a Reply