زی نیوز پروڈیوسرمستعفی ، بنائی گئی ویڈیو میں پاکستان زندہ باد نعرہ نہیں تھا

نئی دہلی: ہندی ٹیلی ویزن نیوز چینل ’زی نیوز‘ کے ایک نیوز پروڈیوسر نے یہ کہتے ہوئے چینل سے استعفیٰ دے دیا کہ جے این یو معاملہ اور جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار کے خلاف الزام پر ٹی وی چینل جانبداری برت رہا ہے ۔ زی نیوز کو سونپے گئے اپنے استعفیٰ نامہ میں پروڈیوسر وشودیپک نے، جو 19فروری کی شب جے این یو پر نیوز شو پیش کرنے والی ٹیم کے رکن تھے کہا کہ ” ہم صحافی اکثر دوسروں پر سوال اٹھاتے ہیں لیکن کبھی خود پر نہیں ، ہم دوسروں کی ذمہ داری طے کرتے ہیں لیکن اپنی نہیں۔ ہمیں جمہوریت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے لیکن کیا ہم ،ہمارے ادارے ہماری سوچ اور ہمارا کام کرنے کا طریقہ جمہوریت کے مطابق ہے؟ انہوں نے لکھا ہے ’ یہ سوال صرف میرے نہیں ہیں ، ہم سب کے ہیں، یونینکے صدر کنہیا کمار کو ”راشٹرواد“ کے نام پر جس طرح سے پھنسایا گیا اور میڈیا میں مقدمہ چلا کر ملک سے غداری کرنا ثابت کیا گیاہ نہایت خطرناک ہے۔ دیپک نے مزید کہا کہ چینل نے نیچے ”پاکستان زندہ باد“ کا کیپشن لگا کر ایک ویڈیو چلایا تھا جس میں طلبا کو نعرے لگاتے دکھایا گیا ہے۔جبکہ اس ویڈیو میں دو ر دورتک پاکستان زندہ باد کا کوئی نعرہ نہیں تھا۔اور ہم نے جنون پیدا کرنے کے لیے وہ ویڈیو بار بار چلائی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zee news producer resigned over baiased coverage in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply