ٰاین آئی اے کی سفارش پر ذاکر نائیک بے وطن کر دیے گئے، پاسپورٹ منسوخ

نئی دہلی: حکومت نے مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک پر دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی قومی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے)کی سفارش پر کی گئی ہے ۔۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ این آئی اے نے جو پہلے ہی دہشت گردوں سے روابط رکھنے کے الزام میں ذاکر نائیک کے خلاف انسداد غیر قانونی سرگرمیاں قانون کے تحت معاملہ درج کر چی ہے،کئی بار ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پیش ہونے کے لیے نوٹس بھیجے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
جبکہ خصوصی عدالت کی جانب سے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکے ہیں۔انسداد دہشت گردی ادارے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان پر اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعہ نفرت پھیلانے، دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ اس کا ایک ثبوت بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا : ڈھاکہ کے ایک کیفے میں حملہ کرنے والے گرفتار ایک دہشت گرد کا بیان تھا کہ وہ ذاکر نائیک کی تقاریر سے متاثر ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zakir naiks passport revoked in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply