ذاکر نائیک کے مدد کرنے والے تین سرکاری افسران معطل

نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ نے ڈاکٹر ذاکر نائک کے این جی او اسلامک ریسرچ فاونڈیشن کے لائسنس کی تجدید کرنے میں مدد کرنے والے چار افسران کو معطل کردیا ہے۔
وزارت نے یہ کارروائی کل دیر رات کی۔ معطل کئے گئے افسران میں جوائنٹ سکریٹری فارن افےئرس ’ دو انڈر سکریٹری اور ایک سیکشن افسر شامل ہیں۔ لائسنس کو ایسے وقت دوبارہ جاری کیا گیا جب ذاکر نائک کے ادارہ پرخفیہ ایجنسیوں کی نگاہ ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائک پر نوجوانو ں کو بھڑکانے اور پیس ٹی وی کے ذریعہ مبینہ طور پر انتہاپسندی کا درس دینے کا الزام ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ کے وزیر مملکت کرن رجیجو نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف انکوائری چل رہی ہے لیکن ان افسروں نے اس بات کو نظر انداز کیا۔
اس لئے انہیں معطل کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے لائسنس کی تجدید کے لئے قانون بنائے ہیں۔ لیکن جب معاملہ چل رہا ہو تو تجدید نہیں ہوسکتی۔ یہ پورا معاملہ آن لائن رکھا گیا ہے تاکہ کو ئی گڑبڑی نہ ہو۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zakir naiks ngo licence in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply