ڈاکٹر ذاکر نائک کی کے افکار و نظریات انتہا پسندی کی جانب لے جاتے ہیں:شاہد صدیقی

نئی دہلی: چند ممتاز مسلم شخصیات نے مشہور اورمتنازعہ اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کی تقریروں پر خدشات کا اظہار کیا اور حکومت کو بلاوجہ انہیں ہیرو بنانے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔
خیال رہے کہ جب سے میڈیا میں یہ خبریں آئی ہیں کہ ڈھاکہ میں ایک ہندوستانی خاتون سمیت 20 لوگوں کو بے رحمی سے قتل کرنے والے چھ جنگجوؤں میں سے ایک ڈاکٹر ذاکر نائک سے متاثر تھا، تب سے وہ انٹلی جنس ایجنسیوں کی نظر میں ہیں۔
مشہور صحافی شاہد صدیقی نے ڈاکٹر ذاکر نائک کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذہنیت انتہاپسندی اور منافرت کی طرف لے جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکرنائک دوسرے عقائد و مسالک کو غلط طورپر پیش کرتے ہیں۔
مسٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکرنائک دوسرے مذاہب پر اپنے مذہب کی بالادستی اور بڑائی ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جبکہ ایسی بات مسلم دور حکومت یا مغل سلطنت میں بھی دیکھنے کو نہیں ملی جب مسلمان حکمراں تھے۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zakir naiks logic leads to extremism and hatred shahid siddiqui in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply