ذاکرنائیک کے ریسرچ فاؤنڈیشن کا رجسٹریشن منسوخ کرنے کا عمل شروع

نئی دہلی:وزارت داخلہ نے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے ایف سی آر اے رجسٹریشن اورٹرسٹ کی غیر ملکی فنڈنگ پر پابندی کے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔یہ فاؤنڈیشن مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائک کی تشکیل اور فروغ کردہ ہے۔ وزارت اس سلسلہ میں اس غیر سرکاری تنظیم کو حتمی طور پر اظہار وجوہ نوٹس جاری کررہی ہے۔وزارت کے بیان کے مطابق نا ئک کو اس فنڈ کے ذریعہ نوجوانوں کو سخت گیر بنانے اور اس طرح انہیں دہشت گردی پر اکسانے میں مبینہ طور پر ملوث پایا ہے اسی کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ کے تحت ستمبر میں آئی آر ایف کے رجسٹریشن کی تجدید کی گئی تھی۔ اس سے پہلے نائک کے خلاف چھا ن بین کے کئی اقدامات کئے گئے تھے۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ کے ایک جوائنٹ سکریٹری اور چار دیگر افسران معطل بھی کئے گئے تھے۔ ذاکر نائیک کے تعلیمی ٹرسٹ کو پیشگی اجازت لینے کے زمرے میں رکھنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میںجو رپورٹ مہاراشٹر پولس کی تحقیقات کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ ذاکر نائیک نے کئی اشتعال انگیز تقاریر کیں ۔علاوہ ازیں نائیک نے فاؤنڈیشن کا غیر ملکی چندہ قابل اعتراض پروگراموں کو پیش کرنے کے لیے پیس ٹی وی کو منتقل کر دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zakir naik in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply