گجرات فسادات مقدمہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ذکیہ جعفری کی عذر داری خارج

احمد آباد: گجرات ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز گجرات فسادات میں ہلاک ہونے والے کانگریس لیڈر احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی وہ عذر داری خارج کر دی جس میں انہوں نے 2002گجرات فسادات کے حوالے سے اعلیٰ سیاستدانوں بشمول اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی اور افسر شاہوں کوکلین چٹ دیے جانے کے سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی)کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
عدالت نے مدعی کا یہ الزام ماننے سے انکار کر دیا کہ یہ ایک بڑی سازش تھی۔ واضح رہے کہ ذکیہ جعفری کے شوہر احسان جعفری 28فروری2002کو احمد آباد کی گلبر سوسائٹی پر تشد پر آمادہ ایک ہجوم کے حملہ میں ہلاک ہونے والے69افراد میں شامل تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zakia jafris plea against pm narendra modi in 2002 riots case rejected in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply