حیدر آباد میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری سڑک حادثہ میں ہلاک

حیدرآباد:(یواین آئی)تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے شمس آباد کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے حیدرآباد کے جنرل سکریٹری مرزا عظم علی جاں بحق ہوگئے۔اس حادثہ میں دیگر پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ شمس آباد کے حدود میں سدھانتی چوراہا کے قریب اس وقت پیش آیا جب ان کی کار ستون سے ٹکرا گئی۔
اس حادثہ میں اعظم علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ اعظم علی ،محبوب نگر ضلع سے حیدرآباد آرہے تھے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔
اس حادثہ میں اعظم علی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی اور تلنگانہ کے پارٹی صدر سریکانت ریڈی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ysrcp general secretary dies in road accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply