وائی ایس آر کانگریس ممبران پارلیمنٹ نے لوک سبھا اسپیکر کو استعفیٰ دے دیا

نئی دہلی: وائی ایس آر کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ وارا پرساد راؤ، وائی وی سبا ریڈی، میدھن ریڈی، وائی ایس اویناش ریڈی اور میکا پتی موہن ریڈی نے جمعہ کے روز لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن کو اپنے استعفے سونپ دیے۔
27مارچ کو وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی نے کہا تھا کہ اگر مرکز نے آندھرا پردیش کو خصوصی زمرے کا درجہ نہیں دیا تو ان کی پارٹی کے اراکین پارلیماں 6اپریل کو استعفیٰ دے دیں گے۔
مسٹر ریڈی نے یہ بھی کہاتھا کہ ان کی پارٹی کسی بھی اس پارٹی کے ساتھ کام کرنے تیار ہے جو ریاست کو خصوصی درجہ دلانے کے مطالبہ کی حمایت کرتی ہے۔نیز استعفے دینے کے اعلان سے عدم اعتماد تحریک پیش کرنے تک جتنے بھی فیصلے کیے گئے وہ ضمیر کی آواز پر کیے گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ysr congress mps submit resignations to lok sabha speaker in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment