آندھرا کو خصوصی درجہ دلانے کے لیے جگن موہن نے رشی کیش میں خصوصی پوجاکی

حیدرآباد:آندھراپردیش کو خصوصی درجہ کیلئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اترکھنڈ کے رشی کیش میں خصوصی پوجا کی۔
وشاکھا پٹنم کے سوامی سروپانند کے ساتھ اے پی کو خصوصی درجہ اور خوشحالی کیلئے انہوں نے پوجا کی۔ جگن دہلی سے دہرہ دون اور پھر وہاں سے رشی کیش پہونچے جہاں خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا۔
ان کے ساتھ پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ وجئے سائی ریڈی ‘ اویناش ریڈی ‘ متھن ریڈی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری بھومنا کروناکر ریڈی موجود تھے۔
وشاکھا سردا پیتھ ادھی پتی سوامی سوروپ انندیندرانے کہا کہ وائی ایس جگن نے خصوصی پوجا کرکے بہت اچھا کام کیا ہے۔ سوامی نے ریاست اور ریاستی عوام کو فلاح و بہبود کی دعا دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ys jagan performs homam in rishikesh for special status to ap in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply