وزیر کے سامنے خود سوزی کرنے والا ٹی آر ایس کارکن ایوب انتقال کر گیا

حیدرآباد : (یواین آئی )تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے وقارآباد ضلع سے تعلق رکھنے والے کارکن ایوب خان کی موت ہوگئی جنہوں نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک میں حصہ لینے والے پارٹی کے حقیقی کارکنوں کو نظر انداز کرنے اورنامزد عہدے انہیں نہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے 30اگست کو تانڈور میں وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی کے مکان کے سامنے خود کے جسم پر پٹرول ڈال کر خودسوزی کر لی تھی۔ اس واقعہ سے سنسنی دوڑ گئی تھی اور ان کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم علاج کے دوران آج صبح ان کی موت ہوگئی۔
اس انتہائی اقدام سے پہلے ایوب خان نے وزیر موصوف سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ ان کے جیسے پارٹی کے وفادار اور پابند عہد کارکنوں کو نامزد عہدے نہیں مل پارہے ہیں جب کہ ایسے لیڈران جو دوسری جماعتوں سے ٹی آرایس میں شامل ہورہے ہیں ،کو نامزد عہدوں کے لئے ترجیح دی جارہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Youth who tried self immolation before minister in telangana dies in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply