مدھیہ پردیش میں لٹیروں نے نقدی و گھڑی چھین کر مسافر کو چلتی ٹرین سے پھینک دیا

مرینا:مدھیہ پردیش کے مرینا ریلوے اسٹیشن کے نزدیک چار رہزنوں نے ٹرین میں ایک مسافر کے ساتھ لوٹ پاٹ کرنے کے بعد اسے چلتی ٹرین سے نیچے پھینک دیا۔ اس حادثے میں مسافر شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
گورنمنٹ ریلوے پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ منیش گپتا نامی نوجوان کل مرینا سے انٹرسٹی ایکسپریس سے گوالیار جا رہا تھا۔ اسی دوران اسٹیشن کے نزدیک چار نقاب پوش بدمعاش ٹرین میں چڑھے اور انہوں نے ہتھیاروں کی نوک پر اس کی جیب سے ساڑھے چار ہزار روپے اور گھڑی لوٹ لی۔
جب نوجوان نے اس کی مخالفت کی تو بدمعاشوں نے اسے چلتی ٹرین سے نیچے پھینک دیا۔ ریلوے پولیس نے اس نوجوان کو اسپتال میں داخل کرانے کے بعد معاملہ درج کرلیا ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Youth thrown out of running train in morena in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply