سگریٹ کا دھواں اپنی طرف چھوڑنے سے روکا تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

نئی دہلی: (یو این آئی) راجدھانی دہلی میں آل انڈیا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز(ایمس)فلائی اوور کے نزدیک ایک کار نے دو موٹر سائکل سواروں کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس سے21سالہ گرپریت کی موت ہوگئی اور اس کا ساتھی22سالہ منندر سنگھ شدید زخمی ہوگیا۔ جنوبی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر ایشور سنگھ نے بتایا کہ دونوں لڑکے دہلی کالج آف فوٹو گرافی کے طالب علم ہیں اور ایمس کے نزدیک اتوار کو صبح سویرے تین بجکر30منٹ پر ایمس کے باہر سونے والے غریبوں کی نائٹ لائف پر ڈوکیومنٹری بنارہے تھے۔ اس کے بعد وہ دونوں صفدر جنگ ہاسپٹل کے قریب کھانا کھا رہے تھے کہ وہاںایک شخص آیا اور اس نے ان کے سامنے کھڑے ہو کر سگریٹ پینا اور ان کے منھ پر دھواں چھوڑنا شروع کر دیا ۔
دونوں نے اسے روکا تو کہا سنی ہوگئی لیکن معاملہ ختم ہونے پر دونوں وہاں سے چلے گئے۔ دونوں جب ایمس فلائی اوور پر پہنچے تو اس شخص نے ان کی بائک کو کار سے ٹکر مار دی جس سے دونوں لڑکے زخمی ہوگئے۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ وہاں موجود لوگوں نے کار ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ کار والے کی شناخت روہت کرشنا مہنتہ کے طور پر کی گئی ۔ پولیس نے سڑک حادثہ کا معاملہ بناکر ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا لیکن گرپریت کی موت کے بعد اسکے زخمی حالت میں دےئے گئے بیان اور حالات کے پیش نظر قتل (دفعہ 302) اور قتل کی کوشش (دفعہ 307) کے تحت معاملہ درج کرکے روہت کو کل شام گرفتار کرلیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Youth killed in road rage in delhi after he objected to smoking in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply