ایک اور شخص6 لاکھ روپے کے نئے کرنسی نوٹ کے ساتھ پکڑا گیا

گونا : مدھیہ پردیش کے گونا ضلع کے راگھو گڑھ تھانہ علاقہ سے پولیس نے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان کو چھ لاکھ روپے سے زیادہ کے نئے نوٹوں کے ساتھ پکڑلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل بھوسولا چوراہے کے نزدیک وکرم سنگھ راجپوت کو موٹر سائیکل کے ساتھ پکڑلیا گیا۔
تلاشی میں اس کے پاس سے چھ لاکھ 28 ہزار روپے کے نئے نوٹ برآمد کئے گئے۔ برآمد نوٹوں میں دو دو ہزار کے نئے نوٹوں کی دو گڈیاں اور باقی رقم 500کے نوٹوں کی شکل میں ہیں ۔
تبایا گیا ہے کہ نوجوان بیناگنج قصبہ کا رہنے والا ہے اور وہاں پر پتانجلی کے سامان کی دوکان چلاتا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ضبط شدہ نوٹوں کو انکم ٹیکس محکمہ کے حوالے کردیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Youth held with over rs 6 lakh new currency notes in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply