مظفر نگر میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک ہلاک

مظفر نگر:اترپردیش میں مظفر نگر ضلع کے میراپور علاقے میں کرنٹ لگنے سے بدھ کو ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق میراپور علاقے میں بھومما کا رہنے والا 24 سالہ نوجوان جاوید بجلی کے جانے پر گھر میں لگے بورڈ کی مرمت کر رہا تھا۔
اسی درمیان اچانک بجلی آ گئی جس سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے جاوید کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بغیر پوسٹ مارٹم کرائے اہل خانہ نے لاش کو سپرد خاک کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Youth electrocuted to death in muzaffarnagar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply