ماں کالی کو خوش کرنے کے لیے بیٹے نے مندر میں ماں کی بلی چڑھا دی

Youth chops off mother's head in temple
کولکاتا:مغربی بنگال کے پرولیا ضلع میں ایک نوجوان نے ماں کالی دیوی کو خوش کرنے کی خاطر ایک مندر مین اپنی ماں کا گلا کاٹ کر ہلاک کر دیا۔ پولس کے مطابق پرولیا کے باڑا باز اعلاقہ کے ر ہائشی ایک 35سالہ شخص جس کانام نارائن مہتوہے نے کالی مندر میں اس وقت اپنی ماں کا سر تن سے جدا کر دیا جب وہ مندر کے صحن میں جھاڑو دے رہی تھی۔
پرولیا کے ایس پی جے بسواس کے مطابق وہ اپنی ماں کا گردن کانٹنے کے بعد بڑے بھائی کے گھر گیا اس نے کہا کہ ماں نے کالی پوجا سے قبل خودہی اپنی گردن کاٹ لی ہے۔ بھائی فوراً وہاں گیا اور وہاں اس نے اپنی ماں کا سر خون میں نہایا ہوا پایا اس نے فوراً پولس کو اس واقعہ سے مطلع کیا۔پولس نے نارائن کو گرفتار کرلیا۔طویل پوچھ تاچھ کے بعد نارائن نے کہا کہ اس نے خواب میں کالی بھگوان کو دیکھا تھا۔کالی بھگوان نے کہا کہ اگر وہ اپنے خاندان کی بھلائی چاہتا ہے تو اسے ماں کی قربانی دینی ہوگی۔