اترپردیش کے شہرمیرٹھ میں نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا

میرٹھ:اترپردیش میں میرٹھ ضلع کے سرورپور علاقے میں کچھ لوگوں نے ایک نوجوان کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سرورپور علاقے کے جسرو گاؤں کے رہنے والے وکرم پرجاپتی کی لاش اتوار کی صبح ملی۔
اسے ہفتہ کو رات دیر گئے لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیاتھا۔ قتل کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے لیکن بادی النظر میں ناجائز تعلقات کے سبب یہ قتل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر تھانہ انچارج پولیس فورس کے ساتھ صبح گاؤں پہنچے۔ لاش کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Youth beaten to death in meerut in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply