ہریانہ میں مویشی چور کے شبہ میں نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا

چنڈی گڑھ:ہریانہ کے الور ضلع میں ابھی گائے اسمگلر کے شبہ میں اکبر خان نام کے ایک شخص کی ہجومی تشدد میں موت کا واقہ تازہ ہی تھا کہ ہریانہ کے ہی ایک اور ضلع پلول کے بہرولہ گاو¿ں میں مویشی چور کے شبہ میں ایک 20سالہ نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔

موصول اطلاع کے مطابق جمعہ کی شب بیر سنگھ ، پرکاش اور رام کشن نام کے تین بھائیوں نے اس نوجوان کو اس وقت پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا جب انہوں نے مبینہ طور پراپنے والد شردھارام کے گھیر سے اسے جانور چوری کرنے کی کوشش کرتے دیکھا۔

اس کے دو دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پلول کے پولس سپرنٹنڈنٹ وسیم اکرم کے مطابق ان تینوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے رام کشن کو گرفتار کر لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Young man beaten to death in haryana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply