مودی جی میں ڈرنے یا خوفزدہ ہونے والوں میں سے نہیں : کیجری وال

نئی دہلی: دہلی انسداد بدعنوانی بیورو(اے سی بی) کی جانب سے آبی ٹینکر گھپلے میں ایف آئی آر درج کیے جانے سے طیش میں آکر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے ٹوئیٹر پر ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ ”مودی جی میں سونیا، راہل نہیں ہوں جسے آپ ڈرا دوگے۔ اگر آپ اور بی جے پی غلط کریں گے تو میں آواز اٹھاتا رہوں گا۔ کیجری وال نے کہا کہ مودی جی مجھے جھکانے کے لیے ، توڑنے کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کرا رہے ہیں۔انہوں نے میرے پیچھے سی بی آئی سمیت تمام تحقیقاتی اداروں کا لگا رکھا ہے۔
لیکن مودی جی یاد رکھیں میں ایک چٹان کی مانند ہوں اورمودی اور ان کی پارٹی کے لیڈروںکے غلط کاموںکے خلاف آواز اٹھا رہا ہوں اور اٹھاتا رہوں گا۔ کیجری وال نے مود ی کو للکارنے والے انداز میں کہا ”مودی جی آپ جو چاہے کرلیں میں ڈرنے یا خوف زدہ ہونے والوں میں سے نہیں۔
میں ڈروں گا نہیں جھکوں گا نہیں۔کیجریوال نے کہا کہ انتخابات سے پہلے آپ سونیا گاندھی اور ان کے داماد رابرٹ وڈرا کے خلاف بیانات دیتے رہتے تھے لیکن حکومت میں آنے کے بعد ان کے خلاف ایک ایف آئی آر تک درج نہیں کرائی۔کیجری وال نے مزید کہا کہ مودی جی آپ ویاپم میں پھنسے شیو راج چوہان اوراراضی گھپلے میں پھنسی وسندھرا راجے سندھیا اورآنندی بین کو بچانے کی کوشش کریں گے تو میں مخالفت کروں گا۔
آپ، للت مودی اور وجے مالیہ کو بیرون ملک فرار ہونے کا موقع دیںگے تو میں آواز اٹھاو¿ں گا۔کیجری وال نے مزید کہا کہ بی جے پی لیڈران دہلی حکومت کے افسرکو قتل کرنے والوں کو بچا رہے ہیں۔اور میں ان لوگوں کے اور ان کو بچانے والوں کے خلاف آواز بلند کروں گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: You cannot scare me kejriwal to modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply