وزیر اعلیٰ یو پی یوگی آدتیہ ناتھ بدھ کو عارضی رام مندر کے درشن کریں گے

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہونے کے بعد بدھ کو پہلی بار اجودھیا میں متنازعہ مقام پر بنے عارضی رام مندر جائیںگے۔
جہاں وہ رام للا کے درشن کریں گے۔وہ بدھ کی صبح سوا نو بجے اجودھیا پہنچیں گے۔بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)ذرائع کے مطابق مسٹر یوگی رام للا کے درشن کے ساتھ ہی ہنومان گڑھی میں ہنومان جی کے درشن کریں گے۔
وزیراعلی کا شری رام جنم بھومی نیاس کے صدر نرتیہ گوپال داس کی سالگرہ میں بھی شامل ہونے کا پروگرام ہے۔ سالگرہ منی رام داس جی کی چھاونی میں منائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ مسٹر یوگی فیض آبادڈ ویژن کے امن و قانون اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیں گے۔

Title: yogi to visit makeshift ram mandir in ayodhya today in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply