تما م وزراءبدھ تک اپنے اثاثہ جات کی مکمل تفصیل جمع کرادیں:وزیر اعلیٰ اترپردیش

لکھنؤ:اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدیتیہ ناتھ نے اپنے وزیروں کو کل تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات دینے کے لئے کہا ہے۔ مسٹر یوگی نے اپنے وزرائکو صاف ستھرا اور شفاف حکومت چلانے کے لئے یہ حکم دیا۔ اپنے آٹھ نکاتی رہنماہدایات میں وزیر اعلی نے وزیروں کو اس پر ایمانداری سے عمل کرنے کے لئے کہا ہے۔
یوگی حکومت نے اپنے ایک ماہ کا وقت مکمل کرلیا ہے اور آج شام کو اپنی تیسری کابینہ کی میٹنگ میں مزید کچھ اصولی معاملات پر فیصلے لینے کی امید ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی کی اہم ہدایات میں کہا گیا ہ یکہ ریاست کا کوئی بھی وزیر پانچ ہزار روپے سے زیادہ کا کسی بھی طرح کا تحفہ قبول نہیں کرے گا اور اگر وہ قبول کرتا ہے تو اسے سرکاری خزانے میں جمع کرانا ہوگا۔
وزیر تحفہ میں کسی بیگ یا کسی چیز کو قبول نہیں کرسکتے اور انہیں خود کو بھی شاندار پارٹیوں سے دور رکھنا ہوگا۔ اس کے علاوہ وہ سرکاری جائیداد بھی نہیں خرید سکتے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yogi issues guidelines for ministers for submitting their assets details in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply