یوگی اور ان کے چار وزراءاترپردیش قانون ساز کونسل کے لیے بلا مقابلہ منتخب

لکھنو: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نیز ریاستی وزیر سوتنتر دیو سنگھ کو قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخاب میں آج بلامقابلہ منتخب اعلان کیا گیا۔ قانون ساز کونسل کی ایک سیٹ کے لیے نامزدگی کی آج آخری تاریخ تھی جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 11 ستمبر ہے۔ وزیر محسن رضا کو اس سیٹ سے نامزد کیا گیا ہے۔ اب تک اس نشست سے کسی دوسری پارٹی کے لیڈر نے نامزدگی داخل نہیں کی ہے۔ ان کے انتخاب کا اعلان 11 ستمبر کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے کونسل کی پانچ سیٹوں پر ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ چار سیٹوں کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ پانچ ستمبر جبکہ ایک نشست کے لیے آج نامزدگی کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ چار سیٹوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبران اسمبلی کی تعداد ضروری ووٹوں سے کافی زیادہ ہے ، اس لئے کسی دوسری پارٹی کے لیڈروں نے کاغذات نامزد گی داخل نہیں کیے۔ اسمبلی کے چیف سکریٹری اور الیکشن کے پریزائڈنگ آفیسر پردیپ دوبے نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما اور وزیر سوتنتر دیو سنگھ کو ریاستی قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخاب میں بلامقابلہ منتخب قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ، ان کے دونوں نائبین اور دونوں وزرا کو آئندہ 19 ستمبر سے پہلے اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں سے کسی ایک کا رکن بننا ضروری ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yogi four others elected unopposed to uttar pradesh legislative council in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply