یوگی ادتیہ ناتھ تاج محل پہنچے، شاہجہاں اور نور جہاں کی قبروں پر بھی گئے

آگرہ: تاج محل کے حوالے سے چھڑی بحث اور اس کے وجود پراعتراض اور اسے ہندوستانی تاریخ پر دھبہ قرار دینے کے سائے میں وزیر اعلیٰ اتر پردیش یوگی ادتیہ ناتھ جمعرات کی صبح تاج محل پہنچے۔
تاج محل جانے والے ادتیہ ناتھ اترپردیش کے پہلے بی جے پی وزیر اعلیٰ ہیں۔ وہ وہاں مغل شہنشاہ شاہجہاں اور ملکہ ہند ممتاز محل کی قبروں پر بھی گئے۔ادتیہ ناتھ نے تاج محل کے مغربی دروازے پر صفائی مہم میں بھی حصہ لیا۔انہوں نے سیاحوں کے ساتھ فوٹو بھی کھنچوائے۔قبل ازیں انہوں نے ہیلی کاپٹر سے پورے تاج محل کا دیدار کیا۔
واضح رہے تاج محل جانے کے یوگی کے فیصلہ کا اعلان اترپردیش کے محکمہ سیاحت کے کتابچہ سے ریاست کے ڈیولپمنٹ پراجکٹوں کی فہرست سے تاج محل کا نام حذف کر دیے جانے کے باعث پیدا تنازعہ کے بعدکیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yogi arrives at taj mahal first bjp cm of uttar pradesh to visit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply