یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نئی صنعتی پالیسی کے مسودے کو منظور دے دی

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کچھ ترمیم کے ساتھ نئی صنعتی پالیسی کے ڈرافٹ کو منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کل دیر رات یہاں اتر پردیش صنعتی سرمایہ کاری اور روزگار ترغیبات کی پالیسی، 2017 کے ڈرافٹ کی پیشی کے دوران پالیسی سے منسلک تمام اہم نکات پر تک وسیع تبادلہ خیال کیا اور اپنی ترمیم سے متعلق مشورے دئے۔ مسٹر یوگی کی طرف تجویز کردہ ترامیم کو شامل کرنے کے بعد صنعتی ترقی محکمہ کی ویب سائٹ پر آج اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ ویب سائٹ پر لوگوں کے تجاویز اور اعتراضات کے پیش نظر اس پالیسی کو آخری شکل دی جائے گی۔ اس کے بعد اسے کابینہ میں منظوری کے لئے بھیجی جائے گی۔
اس پالیسی کا مقصد زیادہ سے زیادہ صنعتوں کے قیام، سرمایہ کاری، روزگار اور متوازن اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس کے لئے بنیادی سہولیات کو فراہم کرائے جانے والے طریقہ کار کو آسان بنانے کئے جانے کے انتظامات یقینی بنایا جائے۔ پوروانچل، بندیل کھنڈ اور دیگر پسماندہ علاقوں میں صنعتوں کے قیام کو فروغ دیا جائے۔، چھوٹے اور درمیانی صنعتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں خود کفالت اور ملکیت کی حوصلہ افزائی کرنے پر خاص توجہ ہو۔ مسٹر یوگی نے کہا کہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جانے کے بعد عام انسانوں کے ساتھ ساتھ ، صنعت کاروں، صنعتی گروپوں کی تجاویز کا بھی نوٹس لیتے ہوئے نئی صنعتی پالیسی کو آخری شکل دی جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yogi approves new industrial policy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply