یوگی پیر تا جمعرات ممبران اسمبلی اور جمعہ کوممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے

لکھنو:ترپردیش میں ہر روز عوام سے ملاقا ت کرنے والے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج اراکین پارلیمنٹ اور اسمبلی سے ملاقات کا وقت طے کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ اب ہر جمعہ کو شام چار سے پانچ بجے کے درمیان اراکین پارلیمنٹ اور ہر پیر اور جمعرات کو اراکین اسمبلی سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ میٹنگ ان کے اینکسی دفتر کی پانچویں منزل پر ہوگی۔
اراکین پارلیمنٹ اور اسمبلی سے میٹنگ کے دوران کسی کو ساتھ نہ لانے کی درخواست کرتے ہوئے مسٹر یوگی نے کہاکہ عوامی نمائندوں کو اپنے حلقہ انتخاب میں زیادہ سے زیادہ وقت دینا چاہئے اور لوگوں کے مسائل کو حل کرکے ان کی مدد کرنی چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yogi adityanath says will meet mlas monday to thursday mps on friday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,
What do you think? Write Your Comment