لوگوں کی جمع پونجی لے کر فرارہونے والی کمپنیوں پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے : وزیر اعلیٰ یوپی

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے فریب دہی اور سبز باغ دکھا کر عوام کا پیسہ لے کر فرارہوجانے والی کمپنیوں پر پابندی لگانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ مسٹر یوگی نے کہا کہ ایسی کمپنیوں کی نشاندہی کر کے ان پر شکنجہ کسا جائے اور ڈپوزیٹر انٹرسٹ پروٹیکشن ایکٹ -2016 کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ’میک ان انڈیا‘کی طرز پر ’میک ان یوپی‘کی مہم کو کامیاب بنانے کا منصوبہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بینکاری کی تمام سہولیات مہیا کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جائیں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں بینک کھاتے کھولنے کے لئے مہم چلائی جائے۔ انہوں نے اسٹینڈ اپ کی منصوبہ بندی کی سست پیش رفت پر بے اطمینانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت فی بینک کی شاخ ایک مندرجہ فہرست ذات وقبائل کے مستفیدین اور ایک خاتون صنعت کار کو قرض فراہم کرنے کے مقصد کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست کی اقتصادی ترقی ہوگی اور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ ہدایت کل دیر رات یہاں ادارہ جاتی محکمہ خزانہ کے پیشکش کے موقع پر دی۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور سرحدی کسانوں کے فصل کے قرض معاف کئے جانے کے سلسلے میں کئے گئے فیصلے کے مطابق ادارہ جاتی محکمہ خزانہ کی طرف سے مؤثر کارروائی کی جائے، جس سے کسان کو اس سلسلے میں مشکل نہ ہو۔
ریاست کے گاؤں میں بینک کی شاخیں فراہم کرنے کے لئے کارروائی کی جائے۔ وتیے سماویش / بینک شاخا پرچار، پردھان منتری جن دھن یوجنا، پردھان منتری جیون جیوتی یوجنا، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا،اٹل پنشن یوجنا، پردھان منتری مدرا یوجنا اور اسٹینڈاپ انڈیا وغیرہ منصوبوں کا مؤثر معائنہ یقینی بنایا جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yogi adityanath orders ban on fake companies in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply