ادتیہ ناتھ نے وزارتیں تقسیم کردیں، محسن رضا وزیر برائے اقلیتی بہبود و حج بنے

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے اپنی کابینہ کے تمام وزیروں میں وزارتیں تقسیم کر دیں۔ انہوں نے وزارت داخلہ اپنے پاس رکھتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ کے پی موریہ کو پی ڈبلیو ڈی، آبپاشی، تفریحی ٹیکس، اور کھاد کا وزیر بنایا گیا۔
جبکہ دوسرے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما کو اعلیٰ تعلیم کی وزارت دی گئی ہے۔ ریتا بہوگنا کو وزارت بہبود اطفال، سوریہ پرتاپ ساہی کو زراعت ،چیتن چوہان کو کھیل، سری کانت شرما کو توانائی، راجیش اگروال کو خزانہ،سوامی پرساد موریہ کو امداد باہمی،دیا شنکر کی اہلیہ سواتی سنگھ کو خواتین کی بہبود کی وزارت دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yogi adityanath keeps home ministrymohsin raza hajj in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply