یوگی ادتیہ ناتھ کی حکومت 100روزہ کارکردگی رپورٹ پیش کرے گی

لکھنو¿:اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت 100 دن مکمل ہونے پر ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں وائٹ پیپر جاری کرے گی۔ حکومت کے ترجمان اوروزیر توانائی سری کانت شرما نے آج یہاں یہ اطلاع صحافیوں کو دی۔مسٹر شرما نے بتایا کہ 100 دن مکمل ہونے پر پہلے تمام وزیر اپنے محکموں کا رپورٹ کارڈ پیش کریں گے۔ اس کے بعد وائٹ پیپرجاری کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی تمام ضلعی افسروں اور پولیس سپرنٹنڈنٹس کو صبح 09 بجے سے 11 بجے تک اپنے دفتر میں بیٹھ کر عوامی سماعت کرنی ہوگی۔ مسٹر شرما نے کہا کہ وزیر اعلی نے واضح طور سے کہا ہے کہ ان کے جنتا درشن میں جس ضلع سے زیادہ شکایات آئیں گی ان اضلاع کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ حکام کو کیمپ آفس کے بجائے اپنے دفتروں سے کام کرنا ہو گا۔ ضلعی افسروں کو تحصیلوں اور پولیس سپرنٹنڈنٹس کو تھانوں کا باقاعدہ معائنہ کرنا ہوگا۔ ضلع افسروں اور پولیس سپرنٹنڈنٹس کو شام چھ بجے بھی دفتر میں رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yogi adityanath govt to present 100 day report card in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply