اسپتال کیسے چلائے جاتے ہیں کیرل کے اسپتالوں کا معائنہ کر کے سیکھیں:یوگی کو مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی دعوت

نئی دہلی: مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ”ہم اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو مدعو کرتے ہیں کہ وہ کیرل کے اسپتالوں کا دورہ کریں اور سیکھیں کہ انہیں کیسے موثر طریقہ سے چلایا جاتا ہے۔
در اصل کیرل کی بر سر اقتدار بایاں محاذ حکومت نے بی جے پی جن رکشا یاترا میں حصہ لینے کے لیے کیرل کا دورہ کر رہے یو پی کے وزیر اعلیٰ پر گورکھپور میں بابا راگھو دیو داس میڈیکل کالج میں گذشتہ ماہ 70بچوں کی ہلاکتوں پر طنز یہ انداز میں کہا ہے۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری اور سابق راجیہ سبھا ممبر سیتا رام یچوری نے ایک اور ٹوئیٹ کیا کہ کیرل میں سی پی ایم حکومت سے حکومت چلانا سیکھنے کے لیے یوگی ادتیہ ناتھ اپنے ساتھ بی جے پی کے دیگر وزراءاعلیٰ کو بھی لا سکتے ہیں۔وہ اپنے ساتھ دیگر بی جے پی رہنماؤں اور وزراءاعلیٰ کو لا سکتے ہیں جو ایک ایسی ریاست سے جس نے ہمیشہ بی جے پی کو ٹھکرایا ہے کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yogi adityanath gets cpm invite visit kerala hospitals to learn how to run them effectively in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply