یوگی آدتیہ ناتھ لوک سبھا کی کارروائی کا افتتاحی موضوع رہے،مبارکباد دی گئی

نئی دہلی:یوگی آدتیہ ناتھ کو یو پی میں وزیراعلی کی حیثیت سے حلف لئے ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے کہ ان کے نام کی گونج آج لوک سبھا میں پہلے ہی سوال میں سنائی دی۔ کنونشن کے مطابق وقفہ سوالات کے دوران شامل فہرست سوالات سے ہی رجوع کیا جاتا ہے اور دیگر اراکین کو بھی اس بات کی اجازت ہوتی ہے کہ وہ ضمنی سوالات کریں۔ اراکین کے سوالوں کو جواب دیتے ہوئے پٹرولیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر رپردھان نے ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست کی حکومت سنبھالنے پر یوگی آدتیہ ناتھ کو مبارکباد پیش کی۔
دوسرے ممبروں نے بھی یوگی سے متعلق سوال سے رجوع کرتے ہوئے انہیں ان کی نئی ذمہ داری کے حوالے سے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ سنیچر کو یو پی میں بی جے پی کی قانون ساز پارٹی کے لیڈر چنے گئے تھے۔ کل انہوں نے ریاست کے وزیراعلی کی حیثیت سے حلف لیا۔ منجملہ اور اراکین کے سوگت رائے (ترنمول) اور دادن مشرا (بی جے پی) نے بھی مسٹر یوگی کو ان کی نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی۔
ان سیاسی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے انتخاب سے یو پی میں ترقی میں رخنہ پڑے گا، بی جے پی رہنماو¿ں نے کہا کہ گورکھپور سے پانچ مرتبہ قانون ساز چنے جانے والے مسٹر یوگی ایوان میں انتہائی سرگرم رکن رہے اور صحت کے متعلق امور اور دیگر ترقیاتی امور پر وہ ہمیشہ جوش و جذبے سے ساتھ بولتے آئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yogi adityanath become the main topic in lok sabha in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply