سرجیکل اسٹرائیک پر یوگندر یادو نے کیجری وال کی حمایت اور بی جے پی کانگریس پر تنقید کی

نئی دہلی:(یو این آئی) عام آدمی پارٹی سے نظریاتی اختلافات کے باعث الگ ہو کر نئی پارٹی ‘سوراج انڈیا’ تشکیل دینے والے یوگیندر یادو نے سرجیکل اسٹرائک پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اس پر سیاست کرنے کا الزام لگایا۔
مسٹر یادو نے کہا، ”میں نہیں سمجھتا ہوں کہ مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹر کے ذریعے سے جو ویڈیو پیغام دیا ہے اس میں کچھ بھی قوم مخالف ہے۔ میں نے مکمل ویڈیو دیکھا ہے اور میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ مسٹر کیجریوال اس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کر رہے ہیں اور اسی کے ساتھ مسٹر مودی سے سوال بھی پوچھ رہے ہیں“۔
مسٹر کیجریوال نے ایک ویڈیو جاری کر سرجیکل اسٹرائک پر مسٹر مودی کی تعریف تو کی تھی ساتھ ہی انہوں نے مسٹر مودی سے سرجیکل اسٹرائک کے ثبوت عام کرنے کا مطالبہ کیا تھاجس سے پاکستان کے اس کارروائی کو مسترد کرنے کے جھوٹ کو بے نقاب کیا جا سکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yogendra backs kejri flays bjp cong for politicising surgical strikes in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply