جے پی نڈا نے عالمی تنظیم صحت کے جنوب مشرقی ایشیا خطے کی علاقائی کمیٹی میں 69 ویں یوگا سیشن کی قیادت کی

نئی دہلی:،وزیراعظم نریندر مودی کے تصوراتی تاثرات کے پیش نظر مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود جے پی نڈا نے کولمبو میں عالمی تنظیم صحت (ڈبلیو ایچ او) کے جنوب مشرق ایشیائی ریجن کی علاقائی کمیٹی (ایس ای اے آر او) میں یوگا کے 69 ویں اجلاس کی قیادت کی۔
اس موقع پر مسٹر نڈا نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم ہند مسٹر نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں یوگا کو صحت اور خوشحای کے لئے ایک مقدس طریقے کے طور پر اختیار کئے جانے کا نعرہ دیا تھا۔ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 177 ممالک کی شرکت کے ساتھ ایک قرارداد منظور کی ہے۔ جس میں 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے طور پر منائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ یوگا سیشن میں جناب جے پی نڈا کے ساتھ مختلف ملکوں کے وزرائے صحت اور 100 سے زیادہ افراد شریک ہوئے۔
.مسٹر جے پی نڈا نے کہا کہ ہندوستان کے قدیم ویدک تحفے کی حیثیت سے یوگا میں جسم ،روح اور ذہن کو صحت اور خوشحالی کے لئے ایک مقدس طریقے سے استعمال کیا جاسکتا ہے ، جس میں بنی نوع انسان کی جسمانی ،ذہنی اور روحانی کائنات شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا محض ایک کسرت ہی نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسا نظم وضبط اور مراقبے کا فلسفہ ہے جو روح اورجذبے میں تبدیلی پیدا کرکے انسان کے خیالات ، اقدامات اور معلومات میں بہتری پیدا کرتا ہے۔
مسٹر نڈا نے آج کل پوری دنیا میں غیر متعدی امراض کے پھیلاؤ پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جدید طرز زندگی کے مسائل نئے نہیں ہیں بلکہ چھوت کے امراض میں کمی سے سنگین اور غیر متعدی ا مراض (این سی ڈی ) کے پھیلاؤ سے شرح اموات میں ساٹھ فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ایک قدیمی مشق کی حیثیت سے یوگا کو استعمال کرکے غیر متعدی امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yoga can help build resilience against non communicable diseases j p nadda in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply