میں وزیر اعظم امیدوار بننے کے لیے تیار ہوں :راہل گاندھی

نئی دہلی:کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے اپنے دو ہفتہ کے دورہ امریکہ کا برکلے میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں اپنے خطاب سے آغاز کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ وہ2019کے عام انتخابات میں کانگریس کے وزیر اعظم امیدوار ہو سکتے ہیں۔
آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت نے وادی کشمیر میں امن کا ماحول خراب کردیا ہے جسے بحال کرنے کے لئے سابقہ کانگریس حکومت نے بہت کوشش کی تھی۔ انہوں نے بی جے پی کی جانب سے انہیں بار بار کنفیوز سیاسی لیڈر کے طور پر پیش کرنے کے ہتھکنڈے کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس کو دوبارہ منظم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ نوجوان طبقہ اور سینیئر لیڈر ایک ساتھ مل کر کام کریں۔
انہوں نے مرکزی حکومت پر وادی کشمیر میں بدامنی پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ”ہم نے جموں کشمیر میں بحالی امن کے لئے نو برسوں تک خاموشی سے کام کیا۔ یو پی اے حکومت کے دوراقتدار میں دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی لیکن بی جے پی سرکار نے 30 دنوں میں ہی کشمیر میں امن کا ماحول خراب کرکے رکھ دیا“۔
این ڈی اے حکومت کی خارجہ پالیسی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا، ”یو پی اے حکومت نے امریکہ، روس اور ایران جیسے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کیے ہیں، لیکن موجودہ صورتحال ہندستان کو کمزور بنا رہی ہے“۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yes ready to be pm candidate signals rahul gandhi at us university in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply