بڑے نوٹوں کا چلن ختم ہوجانے کے پیش نظرسپریم کورٹ نے خواجہ کی درگاہ کا عطیہ دان کھولنے کا حکم دیا

اجمیر:ملک نے نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے درگاہ کے احاطے میں رکھی پیلی پیٹی کو کھولنے کا راستہ صاف ہوگیا۔ سپریم کورٹ نے درگاہ کے ناظم اور ریسیور کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے دان بکس کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔
ناظم کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق سپریم کورٹ نے الگ سے داخل کردہ درخواست کو منظورکرتے ہوئے اس میں بند 1000 اور 500 روپے کے نوٹوں کا خیال رکھتے ہوئے اس کی اجازت دی ہے۔
سپریم کورٹ سے اجازت ملتے ہی ناظم دان بکس کو کھول رقم درگاہ کمیٹی کے بنک کھاتے میں کرائیں گے۔ دراصل درگاہ میں نذرانہ پیش کرنے کے معاملے پر درگاہ دیوان اور خدام کے درمیان قانونی لڑائی چل رہی ہے،
جس کے تحت راجستھان ہائیکورٹ نے ناظم کو ریسیور مقرر کرتے ہوئے 13 اگست 2014 کودرگاہ کمیٹی کے ہر دان بکس سے الگ پیلے رنگ کے دان بکس رکھنے کی ہدایت دی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yellow box at dargah ajmer sharif in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply